شہر شہر
21 جون ، 2017

لاہور: پٹواریوں کو اغوا کرنے والا7 رکنی گروہ گرفتار

لاہور: پٹواریوں کو اغوا کرنے والا7 رکنی گروہ گرفتار

لاہور میں سول لائنز انویسٹی گیشن پولیس نے پٹواریوں کومبینہ طورپر تاوان کی خاطر اغوا کرنے والا7 رکنی گروہ گرفتار کر لیا ۔

ملزمان میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کا ایک اہلکار اور2پولیس ملازم بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن مبشر میکن نے پریس کانفرنس میںبتایا کہ لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکار اور 2پولیس ملازمین پر مشتمل 7رکنی اغوا کار گروہ کو گرفتار کرلیا، ملزم پٹواریوں کواغوا کرکےتاوان وصول کرتے تھے۔

انہوں نےبتایا کہ ملزمان نے ہربنس پورہ اور مغل پورہ سے عرفان اور خالد نامی 2پٹواریوں کو اغوا کیا اور 88لاکھ روپے تاوان وصول کر کے انہیں رہائی دی۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ مرکزی ملزم کانام اویس ہے، جس نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکار قاسم اور پولیس اہلکاروں ناظم اور علیم کو ساتھ ملا کریہ گروہ بنایا۔

پولیس کےمطابق ملزمان نے پٹواریوں کی ایک فہرست تیار کر رکھی تھی جنہیں باری باری اغوا کر کے تاوان وصول کیا جانا تھا۔

مزید خبریں :