انٹرٹینمنٹ
21 جون ، 2017

ہالی ووڈ فلم ’اویکن دی شیڈو مین‘کا نیاٹریلر جاری

ہالی ووڈ فلم ’اویکن دی شیڈو مین‘کا نیاٹریلر جاری

خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ تھرلر فلم ’اویکن دی شیڈو مین‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جے ایس ولسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے بھائیوں کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی ماں کی پراسرار موت کا کھوج لگانے کیلئے ایک ہو جاتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں جیمززمبارڈی، اسکیلر کیلب، جین اسمارٹ، اینڈریا ہنٹ، رابرٹ آر شیفر، رام وین فیلڈ اور گریس وین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

گیری روبنس اور وڈرو ولسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 25جولائی کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :