کھیل
21 جون ، 2017

آئندہ سال پی ایس ایل کے 7، 8 میچ پاکستان میں ہوںگے: نجم سیٹھی

آئندہ سال پی ایس ایل کے 7، 8 میچ پاکستان میں ہوںگے: نجم سیٹھی

چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل کے 7تا 8 میچ پاکستان کے مختلف شہروں میں کرائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں سے بات چیت جاری ہے،پاکستان نے دنیا کی ٹاپ ٹیموں کو شکست دی ہے۔

نجم سیٹھی کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 8 سال میں دیگر ممالک نے اپنی لیگز بنالی تھیں، پاکستان میں لیگزنہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو فارمیٹ سمجھ نہیں آرہا تھا۔

مزید خبریں :