دلچسپ و عجیب
21 جون ، 2017

الیکٹرانک موٹر بائیک چلانے کا ماہر کتا

الیکٹرانک موٹر بائیک چلانے کا ماہر کتا

آپ نے کتو کی فرمانبرداری،اطاعت اور خلوص کے تو بہت سے نظارے دیکھے ہوں گے لیکن ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کا ہر روز ایک نیا ہی روپ سامنے آتا ہے۔

یہ کتا ایسی ہی چند صلاحیتوں کا مالک ہے جس کے باعث وہ مقامی سطح پر مشہور ہو کر ایک اسٹار بن گیا ہے ۔ کتے کی مالکن نے اپنے اس پالتو کتے کو باقاعدہ ٹریننگ دے کرالیکٹرانک موٹر بائیک چلانے میں ماہر بنا دیا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ سڑک، گلیوں ، پارکس اور غیر ہموار راستوں پر انتہائی شوق سے بائیک کی سواری کرتا یہ کتا انٹرنیٹ پر بھی کافی شہرت حاصل کر چکا ہے۔

مزید خبریں :