دنیا
21 جون ، 2017

شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے مرحوم شاہ عبداللہ کی پیش گوئی کا چرچا

شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے مرحوم شاہ عبداللہ کی پیش گوئی کا چرچا

چار برس قبل سعودی عرب کے نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے مرحوم فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی پیش گوئی اور دعا کا سوشل میڈیا پر چرچا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق چار سال قبل جب شہزادہ محمد بن سلمان کو کابینہ میں وزیر مملکت کا منصب سونپا گیا تو انہوں نے اس وقت کے فرمانروا شاہ عبداللہ کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

حلف لینے کے بعد شاہ عبداللہ نے شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے حق میں دعائے خیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ نے چاہا تو آپ اپنی سرزمین پر حکمرانی کرو گے۔

واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان کے ذریعے اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان کو شہزادہ محمد بن نائف کی جگہ ولی عہد مقرر کردیا ہے۔

مزید خبریں :