کھیل
21 جون ، 2017

رن آؤٹ کیوں کرایا؟ ہردک پانڈیا کی جڈیجا پر برہمی

رن آؤٹ کیوں کرایا؟ ہردک پانڈیا کی جڈیجا پر برہمی

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رن آؤٹ کیوں کرایا، پانڈیا جڈیجا پر میدان کے باہر بھی پھٹ پڑے، سوشل میڈیا پر بھی حال دل بیان کردیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہردک پانڈیا بھارت کے لئے امید کی ننھی سی کرن بن گئے تھے،وہ پچ پر اس وقت آئے جب بھارت کے بہتر رنز پر 6کھلاڑی آؤٹ تھے۔

وہ ناممکن جیت کو ممکن بنانے کی بھرپور کوشش کررہے تھے کہ ساتھی کھلاڑی جڈیجہ نے انہیں رن آؤٹ کرا دیا،اس بات کا انہیں کتنا غصہ تھا وہ تو دنیا نے دیکھا،رن آوٹ ہوتے ہی ان کا چہرہ غصے سے لال ہوگیا۔

ڈریسنگ روم جاتے جاتے انہوں نے باونڈری لائن پر زور سے بلادے مارا۔

انہوں نے صرف فیلڈ ہی میں غصہ اتارکر دل کی بھڑاس نہیں نکالی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی دل کا حال کچھ یوں بیان کیا۔

اب یہ پتا نہیں کہ کسی نے ان پر تنقید کی یا وجہ کچھ اور بنی لیکن بعد میں انہوں نے سوشل میڈیا سے اپنا یہ پیغام ہٹا دیا۔

مزید خبریں :