دنیا
22 جون ، 2017

روس: خطرناک سیلفی کا شوق، 7 دن میں 6 بچے ہلاک

روس: خطرناک سیلفی کا شوق، 7 دن میں 6 بچے ہلاک

روس میں خطرناک سیلفی لینے کی کوشش میں ایک ہفتے کے دوران 6 بچے جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس میں بچوں اور نوجوانوں میں پر خطر سیلفیز لینے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ اس کوشش میں صرف ایک ہفتے کے دوران اب تک 6 بچے ہلاک ہوچکے ۔

ہلاک ہونے والوں میں سے کوئی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور پر چڑھتے ہوئے سیلفی لینے کی کوشش میں تھا، تو کوئی آتی ٹرین کے سامنے کھڑے ہوکر سیلفی لے رہا تھا۔

ایک بچے کی موت کرنٹ لگنے سےاس وقت ہوئی جب وہ ٹرین پر چڑھ کر سیلفی بنا رہا تھا۔

مزید خبریں :