دلچسپ و عجیب
22 جون ، 2017

ٹائمز اسکوائر پر 12ہزار افراد کا یوگا

ٹائمز اسکوائر پر 12ہزار افراد کا یوگا

انٹرنیشنل یوگا ڈے پر ٹائمز اسکوائر پر 12ہزار سے زائد افراد نے یوگا کرنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔

خود کو فٹ رکھنے اور ذہنی سکون حاصل کرنے کے لئے یوگا سب سے بہترین ورزش ہے۔ اسی سلسلے میں دنیا بھر میں گزشتہ روز یوگا کا عالمی دن منایا گیا جہاں یوگا کے دیوانے صحت کے لئے مختلف آسنوں کے ساتھ اپنی ورزش کامظاہرہ کر تے نظر آئے۔

امریکی شہر نیویارک میں واقع ٹائمز اسکوائر پر بھی یوگا کا عالمی دن منایا گیا جہاں ملک بھر سے 12 ہزاریوگا ایکسپرٹ نے شرکت کی اور یوگا پرفارم کرنے کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے زبردست جوش و خروش دکھایا۔

اس موقع پر بڑوں سمیت بچوں نے بھی یوگا پرفارمنس میں حصہ لیا اور بیک وقت یوگا پر فارم کرکے سماں ہی باندھ دیا۔

مزید خبریں :