شہر شہر
22 جون ، 2017

سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کی کارروائی ، ملزم گرفتار

سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن کی کارروائی ، ملزم گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کوہاٹ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پر ایس ایچ او خان اللہ سمیت 4 پولیس اہلکار پر ہونے والے حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

حکام کے مطابق ملزم ایاز کو کوہاٹ میں وارشنٹ لاچی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم پر پولیس گاڑی پر حملے کا الزام ہے۔

حملے میں ایس ایچ او خان اللہ سمیت 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے، ملزم کا ایک ساتھی پہلے سے گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں :