صحت و سائنس
22 جون ، 2017

اسنیپ چیٹ نے لوکیشن شیئرنگ کا فیچر متعارف کرادیا

اسنیپ چیٹ نے لوکیشن شیئرنگ کا فیچر متعارف کرادیا

اسنیپ چیٹ نے اسنیپ میپ کے نام سے نیا فیچر متعارف کرادیا جس کے ذریعے آپ اپنے دوستوں کو اپنے موجودہ مقام کے بارے میں بھی بتاسکتے ہیں۔

اس فیچر کی مدد سے آپ کسی خاص پروگرام اور دنیا بھر سے آنے والی خبروں کی تصاویر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

آپ جن لوگوں کواپنے مقام کے بارے میں بتانا چاہیں گے صرف وہی اس کو دیکھ پائیں گے اور اس کے علاوہ اگر آپ کسی کو اپنا مقام نہیں بتانا چاہتے تو اس کے لیے گھوسٹ موڈ کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔

اسنیپ چیٹ کے مطابق اگر آپ یا آپ کا کوئی دوست آپ سے ملنا چاہتا ہے تو اس آپشن کو استعمال کرکے اپنا مقام شیئر کریں اور ایک دوسرے سے باآسانی مل سکتے ہیں۔

اسنیپ میپ فیچر استعمال کرنے کے لیے صارفین کو لوکیشن کا آپشن آن رکھنا ہو گا۔

اسے استعمال کرنے کے لیے اپنے کیمرہ اسکرین پر جائیں اور انگلیوں کی مدد سے زوم آوٹ کریں تاکہ آپ اپنے آس پاس کے بارے میں معلوم کرسکیں۔

نقشے میں جس جگہ آئیکون موجود ہو وہاں صرف کرسر لا کر اس پورے منظر کو دیکھ سکتے ہیں۔

اسنیپ چیٹ کے مطابق نیلے آئیکون کا مطلب وہاں اس مقام کی کچھ تصاویر موجود ہیں جب کہ سرخ آئیکون میں آپ کے مطلوب مقام کی کئی تصاویر موجود ہوسکتی ہیں۔

اس طرح اگر آپ کا کوئی دوست آپ کے ساتھ اپنا مقام شیئر کرتا ہے تو آپ اس جگہ کو باآسانی نقشے میں موجود ان تصاویر سے ڈھونڈ سکتے ہیں۔

آپ کے دوستوں کا مقام بٹ موجی کے ذریعے نظر آئے گا اور اگر ان کے پاس بٹ موجی نہیں ہے تو نقشے پر صرف خالی خاکہ نظر آئے گا۔

اس فیچر کے ذریعے آپ اپنے دوست کو صرف اسی صورت میں دیکھ سکتے ہیں جب اس نے اپنا مقام آخری بار اپ ڈیٹ کیا ہوگا۔

اس کے علاوہ آپ کا مقام اسنیپ چیٹ پر تب ہی اپ لوڈ ہوگا جب آپ اسنیپ چیٹ کا استعمال کررہے ہوں گے جب کہ اسنیپ چیٹ بند ہونے پر آپ کا مقام اور نقشہ چند گھنٹوں بعد خود ہی نظر آنا بند ہوجائے گا۔

مزید خبریں :