شہر شہر
22 جون ، 2017

کراچی جیل سے فرار دہشتگردوں کی گرفتاری ترجیح ہے، ایس ایس پی

کراچی جیل سے فرار دہشتگردوں کی گرفتاری ترجیح ہے، ایس ایس پی

محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایس ایس پی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا کہنا ہے کہ کراچی کی سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی گرفتاری اولین ترجیح ہے۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی عمرشاہد نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد ممتاز عرف فرعون کا فرار ہونا خطرے سے خالی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے فرار کیس میں جیل انتظامیہ کے ملوث ہونے پر بھی تفتیش جاری ہے، جبکہ اس حوالے سے دیگر قیدیوں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

عمر شاہد نے مزید کہا کہ پہلےبھی جیل معاملات پرخدشات کا اظہار کر چکے ہیں،خطرناک دہشت گردوں کے کیسز فوجی عدالتوں کو منتقل کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

مزید خبریں :