پاکستان
22 جون ، 2017

خیبر ایجنسی اور منڈی بہاؤالدین میں آپریشن ردالفساد

خیبر ایجنسی اور منڈی بہاؤالدین میں آپریشن ردالفساد

آپریشن ردالفساد جاری ہے، جس کے تحت خیبر ایجنسی اور منڈی بہاؤالدین میں کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا جبکہ مشتبہ افراد کی گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت خیبر ایجنسی میں ایف سی نے کارروائی کے دوران ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بڑی کھیپ برآمد کی ۔

برآمد اسلحے میں سب مشین گنز، تیار آئی ای ڈیز اور فیوز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی خیبر ایجنسی کے علاقوں اکاخیل، گلی خیل اور غیبی نوکیا کےعلاقوں میں خفیہ اطلاع پرکی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے دریائی علاقوں میں بھی مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا ۔

سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردی کی سرگرمیوں میں سہولت دینے والے 5مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ غیر قانونی خود کار ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

 

مزید خبریں :