کاروبار
22 جون ، 2017

پاکستان اسٹاک: 100 انڈیکس میں 857 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک: 100 انڈیکس میں 857 پوائنٹس کا اضافہ

عید کی لمبی چھٹی سے پہلے اسٹاک مارکیٹ میں خریداری کے دوران آج 100 انڈیکس 857 پوائنٹس اضافے سے 46332پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا جو اختتام کاروبار تک برقرار رہا۔

کاروبار کے دوران 29 کروڑ شیئرز کے سودے 13 ارب روپے میں طے پائے،کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلایزیشن 138 ارب روپے اضافے سے9417 رہی۔

معاشی تجزیہ نگار ذیشان افضل کے مطابق چار ہزار پوائنٹس گرنے کے بعد مارکیٹ کی ویلیوایشن بہت اچھی ہوگئی ہے،اس لئے میوچول فنڈز نے آج خریداری کی جو مارکیٹ بڑھنے کی وجہ رہی۔

مزید خبریں :