کھیل
22 جون ، 2017

ہاکی لیگ کوارٹر فائنل، ارجنٹینا نے پاکستان کو ہرادیا

ہاکی لیگ کوارٹر فائنل، ارجنٹینا نے پاکستان کو ہرادیا

ہاکی ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کی پاکستان کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے، لندن میں کھیلے گئے ورلڈ ہاکی لیگ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو ارجنٹینا نے ایک کے مقابلے میں 3گول سے ہرا دیا۔

ایونٹ میں پاکستانی ٹیم بمشکل تمام کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی، ارجنٹینا کے خلاف اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے بہتر کھیلا مگر یہ جیت کے لیے کافی نہیں تھا۔

ارجنٹینا کی جانب سے کھیل کے بائیسویں منٹ میں کیسلا، 33ویں منٹ میں پیلاٹ اور پھر 44ویں منٹ میں ہی کیسلا نے گول کیے۔

پاکستان کا واحد گول علی شان نے آخری کوارٹر میں بنایا، اُس کےبعد پاکستانی ٹیم کوشش کے باوجود گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور یوں میچ تین ایک سے ارجنٹینا کے نام رہا، پاکستان ٹیم اب پوزیشن میچ کھیلے گی۔

مزید خبریں :