انٹرٹینمنٹ
22 جون ، 2017

سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کل سے نمائش کیلئے پیش ہوگی

سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کل سے نمائش کیلئے پیش ہوگی

کیا سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ دنگل اور باہو بلی ٹو کا ریکارڈ توڑ پائے گی؟فلم ’ٹیوب لائٹ‘کل سے سنیما گھروں کی زینت بن رہی ہے،شائقین نے ایڈوانس بکنگ کروالی۔

عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کا اب تک چین سمیت دنیا بھر میں شاندار بزنس جاری ہے جبکہ فلم باہو بلی ٹو نے بھی دنیا بھر میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ ھ دئیے ہیں۔

سلمان خان کی نئی فلم ’ٹیوب لائٹ‘کل سے سنیما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے جس کے بعد یہ سوالات گردش کر رہے ہیں کہ کیا یہ فلم دنگل اور باہو بلی ٹو کا ریکارڈ توڑ پائے گی؟

بھارت کے بڑے شہروں میں فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کے لئے شائقین نے ٹکٹس ایڈوانس بک کرالئے ہیں جس کے بعد امید کی جارہی ہے فلم ’ٹیوب لائٹ‘ ریلیز ہوتے ہی اچھا بزنس دے گی۔

اس فلم میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان فلم انڈسٹری کی کئی حسیناؤں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب چینی حسینہ کے ساتھ رومانس لڑاتے نظر آئیں گے۔

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان چینی اداکارہ ژو ژو کے ساتھ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

چین کے اشتراک سے بنائے جانے والی یہ فلم دونوں ممالک کے سماجی و ثقافتی پس منظر کی عکاسی کرے گی جس کے لیے سلمان خان ہندوستان سے چین کا سفر کریں گے اور اس فلم کو ہندی و چینی زبان میں بھی شوٹ کیا جائے گا۔

اس فلم میں شاہ رخ بھی ایک خاص کردار اداکریں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں سہیل خان بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :