انٹرٹینمنٹ
22 جون ، 2017

تھرل فلم ’مارشل‘ کا پہلا ٹریلر جاری

تھرل فلم ’مارشل‘ کا پہلا ٹریلر جاری

حقیقی واقعے کے گرد گھومتی تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ بائیو گرافیکل فلم ’مارشل‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ریجنالڈ ہڈلین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی تھر گڈ مارشل نامی سپریم کورٹ کے پہلے افریقی نژاد امریکی جسٹس کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے کیریئر کے اہم ترین مقدمات میں سے ایک کیس کی سماعت کرتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں چیڈوک بوسمین، جوش گیڈ، کیٹ ہڈسن، ڈین اسٹیونس، اسٹرلنگ کے براؤن اور کیشا شارپ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

پولا وانر کی پروڈیو س کردہ تھرل سے بھرپور یہ فلم 13اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :