انٹرٹینمنٹ
22 جون ، 2017

پیرس ،مردوں کے فیشن ویک کا آغاز، ریمپ پر واک

پیرس ،مردوں کے فیشن ویک کا آغاز، ریمپ پر واک

فیشن کے معاملے میں مرد بھی خواتین سے کسی طور پیچھے نہیں اوریہی وجہ ہے کہ خواتین کے ساتھ ساتھ مرودوں کیلئے بھی فیشن شوز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

فرانسیسی دار الحکومت پیرس میں بھی 5روزہ مینز فیشن ویک کاآغاز ہوگیا ہے جس میں معروف ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کرر ہے ہیں۔

پانچ روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسم گرما اور بہارکی مناسبت سے ڈیزائنرز اپناکام متعارف کروارہے ہیں۔

فیشن ویک کے دوران مرد ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پرواک کر رہے ہیں۔

ایونٹ کے دوران کئی ڈیزائنرز بیگز، جوتے اور ہیٹس سمیت دیگر اسیسیسریز بھی پیش کررہے ہیں جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

اکیس جون سے شروع ہونے والا یہ رنگا رنگ ایونٹ 5روز تک جاری رہنے کے بعد 25جون کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

مزید خبریں :