پاکستان
22 جون ، 2017

ایران میں پاکستانی سفیر آصف درانی تعلقات میں بہتری کیلئے پرامید

ایران میں پاکستانی سفیر آصف درانی تعلقات میں بہتری کیلئے پرامید

ایران میں پاکستان کے سفیر آصف درانی کا کہنا ہے ایران کے خلاف عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد امید ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ دو سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔

انھوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایران میں موجود پاکستانی سفیر آصف علی درانی نے ایرانی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ پاک ایران تجارت میں ایک سال کے دوران اٹھائیس فی صد اضافہ ہوا، سی پیک سے گوادر کے ساتھ ساتھ ایرانی بندرگاہ چابہار کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کر دیے گئے ہیں، بچے کھچے دہشت گردوں نے افغانستان میں پناہ لے لی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں آصف درانی نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں پر سیکورٹی کی صورتحال کا تعلق افغانستان کے حالات سے ہے، پاکستان افغانستان میں سوویت مداخلت کے خلاف فرنٹ لائن ملک کے طور پر کھڑا ہوا جس کے نتائج اب تک سامنے آ رہے ہیں۔

مزید خبریں :