دلچسپ و عجیب
23 جون ، 2017

تائیوان میں چھری اور بغدوں سے مساج

تائیوان میں چھری اور بغدوں سے مساج

دنیا بھر میں مردہوں یا خواتین تھکاوٹ دور کر نے کیلئے مساج کا سہارا لیتے ہیں جسے ماہر مساج تھراپسٹ ہاتھوں کے ذریعے پر سکون طریقے سے کر تے ہیں لیکن تائیوان میں تھکاوٹ دور کرنے کیلئے منفرد طریقہ مساج عام ہو رہا ہے ۔

اس طریقے میں مساج کیلئے چھری اور بغدوں کا استعما ل کیاجارہا ہے ۔

گزشتہ 13برس سے یہ مساج تھراپسٹ ہاتھ میں چھریوں اور بغدوں کو پکڑ کر اپنے گاہک کی گردن اور کندھوں پر ایسے ضرب لگاتے ہیں کہ جیسے گوشت کاٹ رہے ہوں۔

خاص مہارت اور محتاط طریقے سے وار کر تے یہ مساج تھراپسٹ کسی قسم کی غلطی نہیں کرتے اور گاہک بھی شکایت کے بجائے مطمئن ہو کر ہی ان کے پاس سے جاتاہے۔

 

مزید خبریں :