پاکستان
23 جون ، 2017

کراچی کے مختلف شاپنگ مالز میں رینجرز کی اسنیپ چیکنگ

کراچی کے مختلف شاپنگ مالز میں رینجرز کی اسنیپ چیکنگ

کراچی کےعلاقے کلفٹن میں رینجرز نے اسنیپ چیکنگ کی جبکہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 21ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ کراچی ہی کےعلاقے لیاری میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا اورلیاقت آباد سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرزاہلکاروں نےکلفٹن اور دوتلوارپر معمول کے مطابق اسنیپ چیکنگ کی ، اسنیپ چیکنگ کے دوران گاڑیوں کی تلاشی لی اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے کلفٹن میں واقع شاپنگ مالز کی دکانوں کی بھی تلاشی لی گئی جبکہ بم ڈسپوزل یونٹ نے بھی دکانوں کی سوئپنگ کرکے کلئیرنس دی۔

دوسری جانب ملیر الفلاح میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کریمنل ارشد کوگرفتارکرکے اسلحہ اورموبائل فونزبرآمد کرلیے۔

کھارارد میں پولیس گشت کے دوران 3ملزمان اسماعیل ،سلیم اور شکیل کو گرفتارکرکے اسلحہ،منشیات اورموٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

پولیس کےمطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

گبول ٹاؤن سے بھی پولیس نے مفرور ملزم سمیت2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،جبکہ لیاری شاہ بیگ لین میں فائرنگ سے 24سالہ شہزاد زخمی ہوگیا،اور لیاقت آباد سپرمارکیٹ میں گھر سے 28سالہ سدرہ کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

پولیس کےمطابق ابتدائی طورپر واقعہ خودکشی لگتا ہےتاہم موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی۔

ادھر بہادر آباد پولیس نے شیر پاو بستی میں چھاپامارکر 15جواری گرفتارکرلیے۔پولیس کے مطابقگرفتار ملزمان سےنقدی اور جوئے کا سامان برآمد ہوا ہے۔

مزید خبریں :