دنیا
23 جون ، 2017

ترک صدر کاسعودی فرمانروا اور نئے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

ترک صدر کاسعودی فرمانروا اور نئے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

ترک صدر رجب طیب ارد وان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور شہزادہ محمد بن سلمان کو ولی عہد بننے پر مبارکباد دی۔

ترک صدر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اردوان نے سعودی قیادت سے قطر کے ساتھ خلیجی ممالک اور سعودی عرب میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان کے مطابق طیب اردوان نے سعودی رہنمائوں سے دو طرفہ تعلقات میں بہتری پر زور دیا۔

صدارتی بیان میں کہا گیا کہ اردوان اور شاہ سلمان نے اگلے ماہ ہیمبرگ میں جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران بالمشافہ ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔

مزید خبریں :