دنیا
23 جون ، 2017

یمن میں خفیہ جیلوں کا انکشاف

یمن میں خفیہ جیلوں کا انکشاف

یمن میں خفیہ جیلوں کا انکشاف ہوا ہے جہاں امریکا اور یو اے ای کے اہلکار قیدیوں پر تشدد اور تفتیش کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی یمن میں کم از کم 18خفیہ قید خانوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں امریکا اور متحدہ عرب امارات کے اہلکار القاعدہ کی ذیلی شاخ ’اے کیو اے پی‘کے عسکریت پسندوں کی تلاش میں سیکڑوں یمنیوں کو گرفتار کرچکے ہیں۔

ان یمنی باشندوں سے پوچھ گچھ تو امریکی اہلکار کرتے ہیں لیکن تشدد کا عمل متحدہ عرب امارات کے فوجی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے تناظر میں سینئر امریکی دفاعی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ بعض یمنی جیلوں میں امریکی حکام یمنی قیدیوں سے القاعدہ سے متعلق بنیادی معلومات حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ان قید خانوں کا انتظام متحدہ عرب امارات یا یمنی فوجیوں کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ قید خانے مرکزی آبادی والے علاقوں سے ہٹ کر قائم کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :