کھیل
23 جون ، 2017

فاتح ٹیم کیلئےانعامی رقم کاتوسیع شدہ نوٹیفکیشن جاری

فاتح ٹیم کیلئےانعامی رقم کاتوسیع شدہ نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کیلئے انعامی رقم کا توسیع شدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض کو بھی انعامی رقم کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

انعامی رقم دینے کے لیئے خصوصی تقریب کا اہتمام 5جولائی کو وزیر اعظم ہاوس میں کیا جائے گا۔ توسیع شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق 16کھلاڑیوں کو ایک، ایک کروڑ روپے انعام دیا جائےگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر، گرانٹ لوڈن، اسٹیورکسن ، گرانٹ فلاور اور اظہر محمود کو 50,50لاکھ روپے ملیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مینجمنٹ کے 8ارکان کو 50,50لاکھ جبکہ دیگر 8افراد کو 25،25لاکھ روپے ملیں گے۔

مزید خبریں :