دنیا
23 جون ، 2017

بھارت میں بستر پر پیشاب کرنے پر 6 سالہ بچی قتل

بھارت میں بستر پر پیشاب کرنے پر 6 سالہ بچی قتل

ریاست ہریانہ میں بے رحم شخص نے بستر پر پیشاب کرنے پر 6 سالہ بچی کو بے دردی سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد میں پیش آیا جہاں سورابھ نامی شخص نے بستر پر پیشاب کرنے پر بچی کو قتل کیا۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق پارول نامی خاتون نے 3 سال قبل شوہر سے علیحدگی اختیار کی تھی اور وہ اپنے دوست سورابھ کے گھر میں  6 سالہ بیٹی رابی کے ہمراہ رہائش پذیر تھیں۔

سورابھ کو خاتون کی بیٹی کا اپنے ساتھ رہنا پسند نہیں تھا اور وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر بچی پر تشدد کیا کرتا تھا جب کہ بچی کا بستر پر پیشاب کرنا بھی اسے سخت نا پسند تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ روز بھی بچی کے بستر پر پیشاب کرنے کے باعث طیش میں آگیا اور اس نے بچی کا سر دیوار پر دے مارا جس سے وہ اپنے حواس کھو بیٹھی اور بے ہوش ہوگئی۔

بعد ازاں بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

اسپتال انتظامیہ نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

مزید خبریں :