کاروبار
23 جون ، 2017

پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی سپلائی روک دی

پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی سپلائی روک دی

کراچی میں عید کے موقع پر پی ایس او نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو تیل کی سپلائی روک دی ہے۔ترجمان پی ایس او کہتے ہیں کہ پی آئی اے کو تیل کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

تیل کی فراہمی بند ہونے پر کراچی سے روانہ ہونے والی3 پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں ہیں۔ائیر لائن ذرائع کے مطابق کوئٹہ،فیصل آباد اور کوالالمپور کی پروازیں ایئرپورٹ پر کھڑی ہیں جبکہ مزید پروازوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی ایس او کو ایڈوانس ادائیگی کی کی جاچکی ہے۔ تیل کی سپلائی بند ہونے سے کراچی سے اندرون ملک جانے والی پی آئی اے کی پروازیں تاخیر کا شکار ہورہی ہے۔

دوسری جانب کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں نے پرواز تاخیر کا شکا ر ہونے پر شور شرابا بھی کیا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ تسلی بخش جواب نہیں دے رہی ہے۔

مزید خبریں :