کھیل
23 جون ، 2017

پی سی بی کی شرجیل خان کو گواہ بنانے کی درخواست مسترد

پی سی بی کی شرجیل خان کو گواہ بنانے کی درخواست مسترد

پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹربیونل نے کرکٹر شرجیل خان کو گواہ بنانے کی بورڈ کی درخواست مسترد کردی ہے۔

وکیل شرجیل خان کا کہنا ہے کہ پی سی بی تاخیری حربےاستعمال کررہا ہےجس سے ہمارے موقف کی تصدیق ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی درخواست مسترد ہونا ہمارے موقف کی فتح ہے اور ساتھ یہ ثابت ہوگیا کہ بورڈ کے پاس کوئی شواہد موجود نہیں ہے۔

پی سی بی کے ٹربیونل نےعدالتی گواہ کےطور پر عاقب جاوید کو 6 جولائی کو طلب کرلیا ہے جبکہ شرجیل خان کیس کی آئندہ سماعت بھی اسی تاریخ کو ہوگی۔

مزید خبریں :