دلچسپ و عجیب
23 جون ، 2017

موصل میں اسنائپر ریکارڈ ٹوٹ گیا

موصل میں اسنائپر ریکارڈ ٹوٹ گیا

عراقی شہر موصل میں جنگ کے دوران سب سے زیادہ فاصلے سے نشانہ لیکر مارنے کا اسنائپر ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق عراقی شہر موصل میں کینیڈین اسنائپرنے 2 میل سے زائد فاصلے سے داعش کے جنگجو کو نشانہ بنایا، نشانہ بنائے گئے داعش کے جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

کینیڈین اسنائپر نے برطانوی اسنائپر کا ہلمند میں ایک اعشاریہ 53 میل کاریکارڈ توڑا۔

موصل میں کینیڈین اسپیشل آپریشنز کمانڈ نے اسنائپرکی داعش جنگجو کو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی ہے۔

کینیڈین اسپیشل کمانڈ کا کہنا ہے کہ آپریشنل سکیورٹی وجوہات پر اسنائپر واقعے کی تفصیلات جاری نہیں کی جائیں گی۔

مزید خبریں :