پاکستان
23 جون ، 2017

وزیراعظم کی پارا چنار دھماکوں کی شدید مذمت

وزیراعظم کی پارا چنار دھماکوں کی شدید مذمت

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پاراچنار دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیر اعظم نے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کےلیے صبرجمیل کی دعا کی۔

وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ملک بھر میں سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کوئی بھی مسلمان ایسے گھناؤنے اقدامات کا تصور بھی نہیں کر سکتا، دہشت گردی کے ایسے واقعات کو ریاستی طاقت سے کچل دیا جائے گا۔

مزید خبریں :