پاکستان
23 جون ، 2017

پی آئی اے کے جہاز میں ہیروئن اسمگل کرنیوالا گروہ گرفتار

پی آئی اے کے جہاز میں ہیروئن اسمگل کرنیوالا گروہ گرفتار

ڈی جی اینٹی نارکوٹک فورس میجرجنرل مسرت نواز کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے جہاز میں ہیروئن اسمگل کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 15 مئی کو ہیتھرو ائیرپورٹ کے واقعے کے بعد سخت اقدامات کیے گئے، ایک شخص کولاہور اور9 کوکراچی سے گرفتارکیا گیا۔

ڈی جی اے این ایف میجرجنرل مسرت نوازنے پریس بریفنگ میں بتایا کہ 31 مئی کو بھی ہیروئن پکڑی گئی جس کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور آرمی چیف نے ہیتھرو واقعے کے بعد کال کی، مجھے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی۔

ڈی جی اے این ایف نے بتایا کہ آئی ایس آئی نے گرفتاریوں میں بہت مدد کی، ملزم پرویز مسیح اور سلیم ناطق بھی پی آئی اے میں ملازم تھے، اکبر عرف بادشاہ کو آخر میں گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کچھ اوپرکے درجے کے ملازمین بھی اس میں شامل ہیں، ہم اصل کمپنی تک بھی پہنچ جائیں گے، ایک کو چھوڑ کر باقی سب افراد پی آئی اے کے حاضر یا ریٹائرڈ ملازمین ہیں۔

ڈی جی اے این ایف نے یہ بھی بتایا کہ یہ کمپنی یو کے اور امریکا میں اس منشیات کو آگے لے جاتی تھی، ملزمان کو ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے ہر پیکٹ پر دیا جاتا تھا۔

مزید خبریں :