کاروبار
23 جون ، 2017

چین نے فائیو جی موبائل نیٹ ورک پر کام شروع کردیا

چین نے فائیو جی موبائل نیٹ ورک پر کام شروع کردیا

چین نے فائیو جی موبائل نیٹ ورک پر کام شروع کردیا ہے، آئندہ دہائی کے دوران اس منصوبے پر 4 سو 11 کھرب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

غیر ملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جدید فائیو جی موبائل ٹیکنالوجی 2020 ءسے 2030ء کے دوران متعارف کرائی جائے گی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ چین فائیو جی کی دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہوگی، جس کے صارفین کی تعداد 2022 تک 59کروڑ کے قریب ہوگی۔

چین فور جی کی بھی دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے، جس کے صارفین کی تعداد 84 کروڑ سے زائد ہے۔

مزید خبریں :