دلچسپ و عجیب
23 جون ، 2017

آسمان پر طوفان اور بجلی کڑکنے کے انوکھے منظر نے سحر میں جکڑ لیا

آسمان پر طوفان اور بجلی کڑکنے کے انوکھے منظر نے سحر میں جکڑ لیا

ماہر فوٹو گرافر کا کمال سامنے آیا ہے، فلپائن میں ستاروں کی نگری کا منظر پیش کرتے ہوئے آسمان پر طوفانِ گردو باد اور بجلی کڑکنے کا انوکھامنظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔

فلپائن میں گزشتہ روز آسمان پر بکھرے انوکھے نظارے نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

جزیرے سیارگوامیں رات کے اوقات میں جب آسمان ستاروں کی نگری کا منظر پیش کر رہا تھا تو موسم نے بھی کروٹ لی اور طوفانِ گردوباد سمیت بجلی بھی کڑکنے کا آغاز ہو گیا۔

ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافرمارٹن جینسین نے جب آسمان پر پھیلے اس منفرد منظر کو دیکھا تو فوری طور پر طوفان میں بجلی کڑکنے سے لے کر آسمان پر بکھری کہکشاں کی ویڈیو بنا لی۔

ایک طرف تو ستاروں کی نگری کا سا منظر پیش کرتے آسمان پر لا تعداد ستارے دیکھے گئے جس میں کروڑوں نوری سال کی دوری پر 100سے400بلین ستاروں سے سجی کہکشاں اور شہابِ ثاقب کی تہیں آسمان پر دکھائی دیں۔

دوسری جانب بادل نہ صرف گرج رہے تھے بلکہ بجلی بھی کڑکتے ہوئے لوگوں کو حیران کر رہی تھی۔

اس فوٹو گرافر نے یہ منفرد ویڈیو ریکارڈ کر کے نہ صرف لوگوں کوحیران کر دیا بلکہ اس مبہوت کن نظارے کو یاد گار بھی بنا دیا جو کبھی کبھار ہی نظر آ تا ہے۔

مزید خبریں :