دنیا
24 جون ، 2017

مکہ:جمعۃ الوداع پر مسجدالحرام پر حملے کے بڑے منصوبے ناکام

مکہ:جمعۃ الوداع پر مسجدالحرام  پر حملے کے بڑے منصوبے ناکام

مکہ المکرمہ میں جمعۃ الوداع پر مسجدالحرام پر حملے کے دو بڑے منصوبے ناکام بنا دیئے گئے ۔حرم کے نواح میں موجود حملہ آور نےگرفتاری کی وارننگ پر خودکودھماکے سے اڑالیا۔5سیکورٹی اہلکاروں سمیت11افراد زخمی ہوگئے۔

خاتون سمیت5مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا گیا ۔دہشتگردوں کے دو گروپ مکہ اور ایک جدہ میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔

سعودی عرب میں دہشت گردوں کے ناپاک ارادے خاک میں ملادیے گئے۔سعودی سیکورٹی فورسز نے مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن،سب سے حرمت والے مقام،مسجدالحرام میں خود کش حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

دہشت گردوں نے تین گروپ تشکیل دیے تھے۔جن میں سے ایک جدہ اور دو مکہ میں موجود تھے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں میں سے ایک خودکش حملہ آور مکہ کے نواح میں واقع الجیاد المصافی کالونی کے گھر میں موجود تھا۔جسے سیکورٹی فورسز نے گھیرا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکےسے5سکیورٹی اہلکاروں سمیت11افرادمعمولی زخمی ہوئے۔

اس سے پہلے العسیلہ میں بھی سیکورٹی فورسز نے کارروائی کی۔سعودی سیکورٹی فورسز نے اب تک خاتون سمیت5مشتبہ افرادکوحراست میں لیا ہے۔

 

مزید خبریں :