پاکستان
24 جون ، 2017

پشاور کے نواحی علاقے میں بم بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی

پشاور کے نواحی علاقے میں بم بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی

پشاور کے نواحی علاقے میں بم بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی،سی سی پی او طاہر خان کے مطابق واقعہ میں فائرنگ کے تبادلےمیں 5 اہلکار زخمی ہوئے۔

سی سی پی او طاہر خان کے مطابق فلور مل میں آئی ای ڈیز بنائی جارہی تھیں۔ ہلاک دہشت گرد کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے، لیکن جلد ہو جائے گی۔
اطلاعات ہیں کہ کارروائی میں ایک دہشت گرد فرار ہوا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ فلور مل جس شخص کی ملیکت ہے اس کو بھی شامل تفتیش کریں گے، قوی امکانات ہیں کہ دہشت گرد عید پرکوئی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

 

مزید خبریں :