خصوصی رپورٹس
24 جون ، 2017

دوسری عید ٹرین آج کراچی سے لاہور جائے گی

دوسری عید ٹرین آج کراچی سے لاہور جائے گی

کراچی سے دوسری عید ٹرین آج لاہور کے لیے روانہ ہوگی،ایس ایس پی ریلوے کے مطابق دوسری عید ٹرین ملتان اور فیصل آباد سے ہوتی ہوئی لاہور پہنچے گی۔


اس سے قبل گزشتہ روز کراچی سے پہلی عید اسپیشل ٹرین سٹی اسٹیشن کراچی سے پشاور کے لیے 11 سو پردیسیوں کو لے کر جبکہ دوسری ٹرین 900 مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئےروانہ ہوئی تھی۔

کراچی سٹی سے روانہ ہونے والی پہلی عید اسپیشل ٹرین خانپور، فیصل آباد، جہلم سے ہوتی ہوئی پشاور کینٹ پہنچے گی۔ ٹرین میں اکانومی کلاس کی 16 بوگیاں لگائی گئی تھی۔

 

مزید خبریں :