دنیا
24 جون ، 2017

چینی صدر آئندہ ہفتے ہانگ کانگ جائیں گے

چینی صدر آئندہ ہفتے ہانگ کانگ جائیں گے

چینی صدر شی جن پنگ آئندہ ہفتے ہانگ کانگ کا دورہ کریں گے۔

چینی میڈیا کے مطابق اس دوران وہ برطانیہ کی طرف سے اس شہر کو دوبارہ چین کے حوالے کیے جانے کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

برطانیہ نے سن 1997 میں ہانگ کانگ کا انتظام چین کو واپس لوٹا دیا تھا تاہم چینی حکام نے ابھی تک شی جن پنگ کے دورہ ہانگ کانگ کی تصدیق نہیں کی ہے۔

سن 2013 میں صدرات کا عہدہ سنبھالنے والے شی جن پنگ کا یہ ہانگ کانگ کا پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔

 

مزید خبریں :