پاکستان
24 جون ، 2017

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر جے آئی ٹی میں پیش

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر جے آئی ٹی میں پیش

وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوگئے۔

جے آئی ٹی کے سربر اہ واجد ضیا کی زیر صدارت پاناما لیکس پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس آج ہورہا ہے جس میں وزیراعظم نوازشریف کے داماد رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پاناما لیکس سے متعلق قائم کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔
دوسری جانب جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری جوڈیشل اکیڈمی کے باہر تعینات ہے ۔ لیگی کارکنان بھی جوڈیشل اکیڈمی کے سامنے موجود ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف، ان کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی جے آئی ٹی کےسامنے پیش ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :