انٹرٹینمنٹ
24 جون ، 2017

کپل شرما 110 کروڑ کی ڈیل سے ہاتھ دھو بیٹھے

کپل شرما 110 کروڑ کی ڈیل سے ہاتھ دھو بیٹھے

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما اپنے شو کی گرتی ہوئی ریٹنگ کے باعث چینل انتظامیہ کے ساتھ  110 کروڑ کے معاہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

چند ماہ قبل کپل شرما نے ممبئی سے آسٹریلیا واپسی پر دوران پروازسنیل گروور سے لڑائی کی تھی اور جوتے سے پیٹا تھاجس کے بعد ان کے شوکے اہم کردار شو کو چھوڑ کر چلے گئے اور جب سے کامیڈین ایک کے بعد ایک مصیبت میں گھرتے جارہے ہیں۔

سنیل گروور، علی اصغر اور سگندا مشرا کی جانب سے شو کو خیرباد کہنے کے بعد ’’دی کپل شرما شو‘‘ کی ریٹنگ گرتی جارہی ہے اور کامیڈی شو ٹاپ 10 سے بھی باہر ہوگیا ہے۔

کپل شرما اپنے شو کی ایک قسط کی فیس 60 سے 80 لاکھ روپے وصول کرتے تھے جب کہ سونی ٹی وی نے گزشتہ سال شو کی ٹی آر پی بہترین ہونے پر ان کے ساتھ دسمبر 2017 تک 110 کروڑ کی ڈیل کی تھی جس کے باعث انہیں ایک قسط کا معاوضہ 9 کروڑ حاصل ہورہا تھا لیکن اب شو کی گرتی ہوئی ٹی آر پی نے چینل کے ساتھ ساتھ کپل کو بھی مالی خسارے سے دوچار کردیا ہے۔

سونی ٹی وی انتظامیہ نے ’’دی کپل شرما شو‘‘ کی ریٹنگ کم ہونے پر کپل کے ساتھ کی گئی ڈیل میں کٹوتی کردی اور نئے معاہدے کے مطابق انہیں 110 کروڑ کی بجائے 55 کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔

اس طرح ڈیل کی رقم آدھی ہونے کے بعد اب کپل شرما کو ایک قسط کا معاوضہ 4 کروڑ 50 لاکھ روپے دیا جائے گا جب کہ کپل نے بھی شو پر بندش کی تلوار لٹکتے دیکھ کر معاوضے میں کٹوتی کو ہی عافیت سمجھتے ہوئے معاہدہ پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔

مزید خبریں :