کاروبار
24 جون ، 2017

عید پر بینکوں کو اے ٹی ایم سے بلا تعطل رقوم کی فراہمی کی ہدایت

عید پر بینکوں کو اے ٹی ایم سے بلا تعطل رقوم کی فراہمی کی ہدایت

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو اے ٹی ایم کے ذریعے عید الفطر کے موقع پر عوام کو رقوم کی بلاتعطل فراہمی کیلئے ہدایات جاری کردیں

مرکزی بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خصوصی ٹیمیں اے ٹی ایمز کی انسپیکشن کریں گی، بینکس 5 روز بعد 29 جون کو کھلیں گے۔

رواں سال بھی مرکزی بینک کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر عوام کو رقوم کی بلاتعطل فراہمی کیلئےتمام بینکوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس عید الفطر پر بھی اسٹیٹ بینک کی خصوصی ٹیمیں اے ٹی ایمز کی انسپیکشن بھی کریں گی۔

عید الفطر کے سلسلے میں 24 اور 25 جون کو ہفتہ اور اتوار ہونے اور 26 جون سے 28 جون تک حکومت کی جانب سے تعطیلات کے اعلان کے بعد بینک 5روز بعد ہی 29 جون کو کھلیں گے۔

ہر سال عید پر عوام کی جانب سے بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں خراب یا رقم ختم ہونے کی شکایات عام ہوتی ہیں ۔

عوام کہتے ہیں کہ ہرسال بینک اسٹیٹ بینک کے احکامات ہوا میں اڑا دیتے ہیںاور ایسے تمام بینکوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایسے بینکوں کے خلاف ہمیشہ کی طرح رواں سال بھی بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

مزید خبریں :