دنیا
24 جون ، 2017

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطرکل ہوگی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطرکل ہوگی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا، عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں عیدالفطر کل منائی جائے گی۔

ماہ شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان سعودی عرب کی سپریم جوڈیشل کونسل نے کیا۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے آج خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، جبکہ اس عمل میں حصہ لینے کے لیے عوام سے بھی شرکت کی اپیل کی گئی تھی۔

سعودی عرب کی سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے بیان میں عوام سے درخواست کی تھی کہ وہ آنکھ اور دوربین سے چاند کی تلاش میں مدد کرسکتے ہیں اور چاند نظر آنے کی صورت میں گواہوں کے ہمراہ قریبی عدالت کو مطلع کریں۔

جبکہ سعودی ماہرین فلکیات نے بھی مملکت کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے واضح امکانات کا اظہار کیا تھا۔

عرب ٹی وی کے مطابق قطر،کویت، متحدہ عرب امارات، اردن، فلسطین،بحرین اورمصرمیں بھی کل عیدالفطرہوگی۔

سلطنت عمان میں چاند نظر نہیں آیا لہٰذاوہاں عید پیر 26 جون کو ہوگی۔

مزید خبریں :