دنیا
24 جون ، 2017

بھارت میں گاؤ رکشا کے نام پر ایک اورمسلمان کا قتل

بھارت میں گاؤ رکشا کے نام پر ایک اورمسلمان کا قتل

بھارت میں نام نہاد گاؤ رکشا (گائے کی حفاظت) کے نام پر ایک اورمسلمان کو قتل کر دیا گیا ۔

بھارتی دارلحکومت دہلی سے ٹرین کا سفر کرنے والے تین مسلمان بھائیوں پر گائے کا گوشت رکھنے کا الزام لگا کر 15سے 20انتہا پسندوں نے حملہ کردیا ۔

انتہا پسندوں نے چھریوں سے وار کرکے 15سالہ جنید کی جان لے لی، جنید کے بھائی بھی حملے میں شدید زخمی ہوئے۔

قتل کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے، جس کا کہنا ہے کہ وہ نشے میں تھا، اس کے دوستوں نے کہا کہ ان لڑکوں کے پاس گائے کا گوشت ہے اور اس نے لڑکے کو ماردیا۔

مزید خبریں :