شہر شہر
24 جون ، 2017

لاہور ایئرپورٹ پر ماں بیٹا گرفتار، 3 کلو گرام ہیروئن برآمد

لاہور ایئرپورٹ پر ماں بیٹا گرفتار، 3 کلو گرام ہیروئن برآمد

لاہور ایئرپورٹ پر اے این ایف حکام نے ماں بیٹے کو گرفتار کرکے ان کے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کی تین کلو ہیروئین برآمد کرلی۔

اے این ایف حکام کے مطابق خاتون مسافر شوکیا شہزادی اور اس کا بیٹا محمد نذیر عمرہ ویزا پر لاہور سے جدہ جا رہے تھے۔

شک گزرنے پر تلاشی لی گئی تو ان کے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کی تین کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

اے این ایف حکام نے ماں بیٹے کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

مزید خبریں :