پاکستان
24 جون ، 2017

لاہور:عید ٹرینوں پر کمانڈوز تعینات

لاہور:عید ٹرینوں پر کمانڈوز تعینات

ریلوے پولیس نے عید الفطر کے موقع پر مسافر وں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹرینوں پر کمانڈوز تعینات کر دیئے ہیں۔

مسافروں کے سامان کی میٹل ڈیٹیکٹر سےچیکنگ کے ساتھ انہیں واک تھرو گیٹ سے بھی گزارا جا رہا ہے۔

عید الفطرسےپہلےپردیسیوں کی سہولت کیلئےپاکستان ریلویزنےنہ صرف5خصوصی ٹرینیں چلانےکااعلان کیاہے بلکہ ٹرینوں کی سیکیورٹی کےبھی خصوصی انتظامات کررکھے ہیں ۔

اس مقصد کے لئے بم ڈسپوزل اسٹاف اور پولیس متحرک دکھائی دیتی ہے۔

مسافروں نے بھی سیکیورٹی کی مد میں کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار کی سیکیورٹی چیکنگ پر غصہ تو آتا ہے لیکن یہ ہماری ہی حفاظت کےلیے ہے۔

ریلوے پولیس کہتی ہے کہ اسٹیشنوں پر اور دورانِ سفر مسافروں کے جان ومال کا تحفظ ان کی اولین ذمے داری ہے۔

عید الفطر کی چھٹیوں میں اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہوجائے، اس مقصد کے لیے ریلوے پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کر رکھے ہیں۔

مزید خبریں :