شہر شہر
25 جون ، 2017

شیخوپورہ: دو ڈاکو شہریوں کی فائرنگ سے ہلاک،2 فرار

شیخوپورہ: دو ڈاکو شہریوں کی فائرنگ سے ہلاک،2 فرار

لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو شہریوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق ڈاکو شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔ ڈاکوؤں نے ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو کار سواروں نے فائرنگ کر دی۔

ڈاکوؤں کومارنے والے کار سوار بھی فرار ہو گئے۔

ادھر اوکاڑہ دیپالپور کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ڈی پی او حسن اسد علوی کہتے ہیں ڈاکو کو زخمی حالت میں رات گئے پکڑا گیا تھا،ڈاکو کو لے جا رہے تھے کہ اس کے 6 ساتھیوں نے حملہ کر دیا،جس میں زخمی ڈاکو مارا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا، 5فرار ہو گئے ۔

اوکاڑہ میں ایک دوسرے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

مزید خبریں :