انٹرٹینمنٹ
25 جون ، 2017

ایکشن گیم ’’مڈل ارتھ: شیڈو آف وار‘‘ متعارف

ایکشن گیم ’’مڈل ارتھ: شیڈو آف وار‘‘ متعارف

ایکشن سے بھرپور نئی ویڈیو گیم’’ مڈل ارتھ: شیڈو آف وار‘‘ متعارف کروا دیا گیا جس کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

وارنر بروس گیمز کے اشتراک سے تیار ہونیوالی سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم میں تلوار بازی میں ماہر ایک ایسا جانباز جنگجو موجود ہے جواپنے روایتی انداز میں خطرناک دشمنوں کا خاتمہ کرتا نظر آتا ہے۔

اس سنسنی خیزگیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف ایکشن شامل ہے بلکہ دیگر کئی ایسے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

ہتھیاروں سے لیس طاقتورجنگجوؤں اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم22اگست کو لانچ کر دیا جائے گا۔ جوپی سی، ایکس باکس ون اور تھری، پلے اسٹیشن فور کے لیے موزوں ہے۔

مزید خبریں :