صحت و سائنس
25 جون ، 2017

پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ ،چھٹیاں منسوخ

پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ ،چھٹیاں منسوخ

احمد پورشرقیہ حادثہ کے بعد اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ترجمان پمز کے مطابق اگر احمد پور شرقیہ حادثے کے زخمیوں کو اسلام آباد منتقل کیا جاتا ہے تو انہیں برنز وارڈ میں بھرپور طبی امداد فراہم کی جائے گی۔

ترجمان نےمزید کہا کہ پمز اسپتال کے برنز وارڈ میں 17 مریضوں کی گنجائش موجود ہے۔

مزید خبریں :