صحت و سائنس
25 جون ، 2017

سانحہ احمد پور شرقیہ: لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہائی الرٹ

سانحہ احمد پور شرقیہ: لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہائی الرٹ

سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا،جناح اسپتال لاہورکے برن سینٹر کے علاوہ کسی بھی بڑے سرکاری اسپتال میں جھلسے ہوئے مریضوں کے لیے خاطر خواہ انتظامات نہیں ہیں۔

سانحہ احمد پورشرقیہ نے سرکاری اسپتالوں میں برن یونٹس کی حالتِ زارکا پردہ چاک کر دیا،لاہور کی ڈیڑھ کروڑآبادی کے لیےجناح اسپتال میں 34 بیڈز پر مشتمل برن سینٹرہے، میو اسپتال میں 11 بیڈز پر مشتمل برن یونٹ بڑوں اور 20 بیڈز پر مشتمل بچوں کے لیےہے،تاہم یہاں سہولیات کا فقدان ہے۔

گنگارام اسپتال میں ڈینگی وارڈ کو ضرورت پڑنےپر برن یونٹ میں تبدیل کر دیا جاتا ہے،یہی صورت حال جنرل ،سروسز اور دیگر اسپتالوں کی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کےمطابق صوبے کے مختلف اسپتالوں میں جلنےوالے مریضوں کےلیے 327 بستروں کی گنجائش ہے، وہ جناح اسپتال لاہورکے برن یونٹ میں بیڈزکی تعداد74 اور میو اسپتال میں8بتارہےہیں۔

ترجمان کےمطابق نشتر اسپتال ملتان میں بیڈزکی تعداد 72 ، الائیڈاسپتال فیصل آبادمیں55،شیخ زید اسپتال رحیم یار خان میں 24اورہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں 20 ہے۔

مزید خبریں :