کاروبار
26 جون ، 2017

لاہور میں دکانداروں کی عیدی مہم ،اشیاء کی من مانی قیمتیں وصول

لاہور میں دکانداروں کی عیدی مہم ،اشیاء کی من مانی قیمتیں وصول

لاہورمیں دکانداروں نےعیدی مہم شروع کر دی،چکن،سبزی اور ہانڈی میں ڈلنے والی دیگراشیاءکی من مانی قیمتیں وصول کی جانے لگیں ،شہری کہتے ہیں کہ انتظامیہ کہیں نظرنہیں آ رہی،قیمتوں پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے۔

لاہورمیں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو پَرلگ گئے، چکن جو چند روز قبل 160 سے 170 روپے کلوتک میں فروخت ہو رہا تھا، اب 230 سے240روپے کلومیں بیچا جا رہا ہے ۔

ٹماٹر ،پیاز،ادرک ،لہسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ، پیاز 35 سے 40 روپےکلو،ٹماٹر 40سے60، لہسن 160 اورادرک 130 روپے کلومیں فروخت ہو رہا ہے ۔

شہری کہتے ہیں کہ حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتوں پرکنٹرول کا مؤثرنظام وضع کرکےانہیں دکانداروں کے ہاتھوں لُٹنے سےبچائے۔

مزید خبریں :