شہر شہر
26 جون ، 2017

ملک بھر کے بازاروں میں چاند رات کو خریداروں کا رش

ملک بھر کے بازاروں میں چاند رات کو خریداروں کا رش

چاند رات کو بھی عیدالفطر کی تیاریوں کے سلسلے میں کافی گہما گہمی دیکھنے میں آئی۔ شہر کی اہم تجارتی مارکیٹوں ، بیوٹی پارلرز، شاپنگ سینٹرز میں مرد و خواتین اپنی ضرورت کی اشیاء کے حصول میں مشغول رہے۔

عیدالفطر سے ایک روز قبل ملک بھر کے تجارتی مراکز میں شہریوں کی بڑی تعداد ادن بھر اور پھر رات میں بھی عید کی شاپنگ کرنے میں مصروف رہی۔

مرد و خواتین کی بڑی تعداد اپنے بچوں کے ہمراہ تیار شدہ ملبوسات سمیت دیگر اشیاء کی خریداری کرتی رہی جبکہ مشہور و معروف بیوٹی پارلرز، سیلون، ہیئر کٹنگ کی دکانوں پر مرد و خواتین کا رش رہا۔

خواتین نت نئے میک اپ اور لڑکیاں اپنے ہاتھوں پر مہندی لگانے میں مصروف رہی، مرد حضرات کا ہجوم سیلون کی دکانوں سے بالوں کی کٹنگ، فیشل کراتا رہا۔

عیدالفطر کے موقع پر عیدی ملنے کیلئے گھر آنیوالے مہمانوں کا منہ میٹھا کرنے کی غرض سے مٹھائی اور مہمانوں کی خاطر تواضع کیلئے دیگر لوازمات کی خریداری کا رجحان بھی دیکھنے آیا۔

حلوائی کی دکانوں سمیت دیگر اسٹورز سے شہری سویاں، شیر خورما، پاپ کون، چپس، نمکو، نمک پارے ودیگر چٹ پٹی اشیاء خریدتے رہے۔

منچلے نوجوانوں کی جانب سے بھی عید کے موقع پر خود کو چمکانے کے ساتھ ساتھ اپنی گاڑیوں کی سروسز کرانے کا رجحان بھی عروج پر رہا۔

مزید خبریں :