شہر شہر
26 جون ، 2017

نماز عید الفطر پشاور، بڑا اجتماع چارسدہ روڈ عیدگاہ میں لگا

نماز عید الفطر پشاور، بڑا اجتماع چارسدہ روڈ عیدگاہ میں لگا

ملک بھی کی طرح پشاور میں بھی عید الفطر مذہبی جوش و جذبے و عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ پشاورمیں مختلف جگہوں پر عید الفطر کے بڑے اجتماعات کئے گئے۔

پشاور میں عید الفطر کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع چارسدہ روڑ عید گاہ میں ادا کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ سنہری مسجد پشاور میں بھی عید کا بڑا اجتماع ہواجبکہ اندرون شہر، حیات آباد اور شہر کے مختلف علاقوں میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔

اس موقع پر تمام مساجد کے باہر سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد لوگ ایک دوسرے سے گلے ملے اور ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔

پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے کئی اضلاع میں کل ہی عید ادا کر دی گئی تھی اور آج عید الفطر کا دوسرا دن ہے۔ گزشتہ روز مسجد مہابت خان، مسجد قاسم علی خان سمیت شہر کے بیشتر مساجد میں نماز عید ادا کی گئی تھی۔

مزید خبریں :