پاکستان
26 جون ، 2017

دہشتگردی اور سانحات کے متاثرین کیساتھ ہیں، فاروق ستار

دہشتگردی اور سانحات کے متاثرین کیساتھ ہیں، فاروق ستار

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا ہے وہ حالیہ دہشت گردی اور سانحات کے متاثرین کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

فاروق ستار نے محمود آباد میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔ نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا عید کی خوشی میں دوسروں کو بھی شامل کیا جائے اور انھیں یاد رکھا جائے جو خوشیاں نہیں منا سکتے۔

فاروق ستار کا کہنا تھاوہ حالیہ دہشت گردی اور سانحات کے متاثرین کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انھوں نے کہا پی ایس 114 سے ایم کیو ایم پاکستان اسی روز کامیاب ہوگئی تھی جب ان کی درخواست کا فیصلہ سامنے آیا تھا۔

فاروق ستار نے جناح گراؤنڈ میں نماز عید کی اجازت نہ ملنے پر افسوس ہے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو سیاسی بنانا نہیں چاہتا اگر انتظامیہ کو اشوز ہیں تو بیٹھ کر بات کرلیں۔

مزید خبریں :